101

اونتی پورہ میں المناک حادثہ۔ دو خواتین سمیت تین جابحق ایک زخمی

ریاسی میں ماں بیٹے سمیت تین افراد کی موت ۔ چار دیگر افراد مضروب

سر ینگر /23 اکتوبر/ جنوبی کشمیرکے نورپورہ اونتی پورہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب تیز بارشوں کے دوران ایک خانہ بدوش کنبے کا عارضی خیمہ بھاری بھر کم مٹی کے تودے کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جابحق اور ایک شدید زخمی ہواہے۔ سی این ایس کے مطابق منی سیکرٹریٹ نور پورہ اونتی پورہ کے قریب ایک خانہ بدوش کنبے ارشاد احمد ولد عبدالغفور کا عارضی خیمے مٹی کے ملبے کے نیچے آیا جس کے ساتھ مقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر امدادی آپریشن شروع کیا اورچاروں افراد کو ملبے سے نازک حالت میں بچایا گیا اور ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اونتی پورہ کے نور پورہ علاقے میں ہفتے کو موسلا دھار بارشوں سے ایک بھاری بھرکم مٹی کا تودا کھسک آیا جس نے ایک خیمے میں رہائش پذیر ایک خانہ بدوش کنبے کو اپنی زد میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو آپریشن شروع کر دیا اور تودے کے نیچے پھنسے چاروں افراد خانہ کو باہر نکالاتاہم ان میں سے تین ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ایک اور کی حالت تشویشناک ہے، ایک پولیس افسر نے سی این ایس کو بتایا زخمی کو خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارشاد برگود ولد عبدالغنی ، مہناز اختر دختر عبدالقیوم اور وہاب جان زوجہ عبدالغفور ساکن ریا سی کے بطور ہوئی ہے۔ بعدمیںخانہ بدوش خاندان کے تقریبا دس دیگر ارکان کو متعلقہ تحصیلدار نے گورنمنٹ مڈل سکول نور پورہ منتقل کر دیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی۔ادھرضلع ریاسی میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ماں بیٹے سمیت تین افراد کی موت جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ریاسی آ رہا ایک ٹاٹا موبائیل چکلاس ماہور کے نزدیک فردوسی موڑ پر سڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین مسافروں کی بر سو موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔نہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں