سرینگر/22نومبر/اقلیتی کمیونٹی کے ممبران جن علاقوں میں رہائش پذیر ہے وہاں ڈرون کے ذریعے نگرانی ہو گی کی بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر گزر رکھنے کیلئے لالچوک اور دیگر علاقوں میں اضافی ناکے قائم کئے گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جموں کشمیر آمد سے قبل پرتاب پارک سرینگر میں جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی آر پی ایف ( آپریشنز ) میتھو اے جان نے کہا کہ جموںکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مشتر کہ طور پر سرینگر اور دیگر ان علاقوں جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہائش پذیر ہے کی سیکورٹی بڑھادی ہے جبکہ ان علاقوں میں فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ کسی بھی جنگجویانہ حملے کو ناکام بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے ۔ اور یہ قدم حالیہ میںہوئے عسکری حملوں کے پیش نظر اٹھایا گیا تاکہ آگے کسی بھی شہری ہلاکت کو ترونما ہونے سے روک دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی اقدامات کے تحت لالچوک سرینگر اور اس پاس والے علاقوں میں فضائیہ نگرانی کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ اضافی ناکے بھی لگائیںجا رہے ہیںتاکہ مشکوک افراد کی نقل و حمل پر مکمل طور پر نگاہ رکھی جا سکے ۔
96
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
