103

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گنڈ حسی بٹ میں سیرتی کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے سیرت النبیؐ کے حوالے سے روشنی ڈالی

۱۸؍ اکتوبر ۲۰۲۱ء// ماہِ ربیع الاول اور میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گُنڈ حسی بٹ سرینگرمیں ایک سیرتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کا آغازتلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ کانفرنس میں طلباء اور طالبات نے منظوم نعتیہ کلام پیش کئے۔ کانفرنس میں جن اساتذہ صاحبان نے ربیع الاول اور سیرت النبی ؐ کے حوالے سے اپنے خطبات پیش کئے اُن میں جناب مظفر احمد میر،جناب غلام محمد میر،جناب آصف وگے، جناب سجاد احمد پنڈت، محترمہ افشانہ امین،محترمہ گُلشن مسلمہ اورمحترمہ یاسمین لون شامل ہیں۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض سید تنویر اندرابی نے انجام دئے۔کانفرنس کے آخیر ہائر سیکنڈری کے پرنسپل میر شبیر احمد نے’’ عظمتِ رسولؐ اور اُنکی تعلیمات پر روشنی کا عمل دخل دورِ حاضر میں ‘‘ کے عنوان سے مکمل روشنی ڈالی اور سامعین کو ان تعلیمات سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں