راجناتھ سنگھ جموں کشمیر کے دورے پر ، کنٹرول لائن پر لیا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ 88

ہندوستان کو دفاعی شعبے میں سرفہرست ممالک میں شامل حکومت کامقصد

2024 تک1,75000 روپے کے کاروبار کو حاصل کرنے کا ہدف مقرر:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
سری نگر:۱۵،اکتوبر/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کا مقصد ہندوستان کو دفاعی شعبے میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل کرنا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق7، نئی دفاعی کمپنیوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارا مقصد ہندوستان کو، پرائیویٹ وپبلک سیکٹرکی فعال شرکت سے دفاعی شعبے کے ڈیزائن ، پیداوار اور برآمد میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل کرنا ہے ۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ’ آتم نربھر بھارت‘کے ہمارے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت ہند نے وزارت دفاع کے ماتحت دفتر آرڈیننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کو پیشہ ورانہ انتظام کے ساتھ ادارے کوسات نئے 100 فیصد سرکاری ملکیتی کارپوریٹ میں تبدیل کر نے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ، سات نئے ڈیفنس پبلک سیکٹر اداروں کو اصلاحی تبدیلی کے دوران قوم کیلئے وقف کیا جا رہا ہے۔ اوراس طرح کے اصلاحات کے لئے اپنے نئے مقاصد کے حصول کا شاید ہی کوئی بہتر موقع ہو۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ وزارت دفاع نے2024 تک1,75000 روپے کے کاروبار کو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ آج ، دفاعی شعبہ ’خود انحصاری اور میک فار دی ورلڈ‘کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزارت دفاع نے 2024 تک ایرو اسپیس اور دفاعی سامان اور خدمات بشمول 35ہزار کروڑ روپے کی برآمدات سمیت1,75000 کروڑ روپے کا کاروبار حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آرڈیننس فیکٹریوں کے کارپوریٹائزیشن کے حصے کے طور پر ، مرکزی حکومت سات نئی کمپنیاں شروع کر رہی ہے۔حکومت آرڈیننس فیکٹری بورڈ کو کارپوریٹ اداروں میں تبدیل کر رہی ہے۔یہ7 نئی دفاعی کمپنیاں تینوں سروسز اور نیم فوجی دستوں سے65 ہزار کروڑ روپے کے66 فرم معاہدے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں