جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے دس دنوں کے اندر اندر اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کوچابیاں سو نپ دینے کی ہدایت
سرینگر/ 13 اکتوبر/ دربار موں ختم ہونے کے بعد 2198سرکاری کواٹروں کوٹھیوں کو دس دنوں کے اندر اندر خالی کرانے کے لئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اور نوٹس اجراء کی گئی اور اس مدت کے دوران جو سرکاری ملازمین افسران کوٹھیاں اور کواٹرخالی کرنے میں ناکام ہونگے ا ن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیر سرکار نے دربار موں ختم ہونے کاپھر عندیہ دیتے ہوئے جموں اور سرینگر میں دربارموں کے ساتھ منسلک ملازمین کی جانب سے کوٹھیوں اور کواٹروں کوخالی نہ کرنے کے سلسلے میں ایک اور نوٹس اجراء کرتے ہوئے ایسے ملازمین کودس دنوں کی مہلت دی ہے جنہوںنے ابھی تک جموں اور سرینگر میں انہیں الرٹ کواٹر اور کوٹھیا ںخالی نہیں کی ہے ۔جموں کشمیر اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کے مطابق سرکاری ملازمین کی جانب سے ابھی بھی 2198کوٹھیاں اور کواٹرسرکاری ملازمین کی تحویل میں ہے جن میں 7137جموں میں اور 461سرینگر میں سرکاری ملازمین نے تا حال اپنی تحویل میںلے رکھی ہے ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کوٹھیوں اور کواٹروں کواپنی تحویل میں رکھنے والے ملازمین میں ایک اور نوٹس اجراء کی ہے کہ وہ دس دنوں کے اندر اندر کوٹھی اور کواٹروں کوخالی کرکے محکمہ اسٹیٹس کوچابیان سونپ دے اگر اس مدت کے دوران بھی افسران ور ان کاماتحت عملہ کواٹروں اور کوٹھیوں کو خالی کرانے میں ناکام ثابت ہوئیں تو ان کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا۔واضح رہے کہ دربارموں کے طریقہ کارکوختم کرنے کے بعد جموںو کشمیرانتظامیہ کی جانب سے د ربار سرکاری ملازمین کوکوٹھیاں اور کواٹرخالی کرانے کے سلسلے میں نوٹسیں اجراء کی گئی تھی تاہم اب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور نوٹس اجراء کرتے ہوئے دس دنوں کے اندراندرکواٹروں اور کوٹھیوں کوخالی کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
90
