عناصر کے لئے پولیس وفورسزسرگرم لوگ بھی ایسی کارروائیوں کیلئے متحد/انوراگ ٹھاکر
سرینگر/ 12 اکتوبر/اے پی آئی جموں وکشمیر کے لوگ امن ترقی خوشحالی کے متمنی ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے اطلاعات نشریات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کسی کوبدامنی قتل وغارت گری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جہاں پولیس وفورسز ایسے عناصرکی سرکوبی کے لئے سر گرم عمل ہے وہی جموں وکشمیرکے لوگ ان کے منصوبوں کوناکام بنانے کے لئے بھی متحداور منعظم ہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیرکو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مرکزی حکومت کوششوں کادفاع کرتے ہوئے اطلاعات نشریات کھیل کود کے مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جموں وکشمیر ملک کاتاج ہے اور اس خطہ میں امن ترقی خوشحالی کویقینی بنانے کی خاطر جہاں مرکزی سرکار سر گرم عمل ہے وہی ایسے عناصر بھی ہے جوجموں کشمیرکی ترقی خوشحالی اور امن سے خوش نہیں ہیں اور وہ اس خطہ میں امن کودرہم برہم کرنے خون کی ہولی کھیلنے کے منصوبوںکوپائے تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میںلگے ہوئے ہیں اگر چہ پولیس وفورسز ان کے ارادوں منصوبوں کوخاک میں ملارہے ہیں وہی جموں وکشمیرکے لوگ ایسے عناصر کی ان کارروائیوں کو زمین بوس کرنے میںمتحداور منعظم ہورہے ہیں ۔مرکزی وزیر نے کہاکہ عسکریت کا کافیہ حیات تنگ کیاجارہاہے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کوکیفر کردارتک پہنچانے کی کارروائیاں جاری ہے اور ہم نہیں چاہتے ہے کہ جموںو کشمیر میں کسی بھی مزہب دھرم سے تعلق رکھنے والافرد اپنے آپ کوغیرمحفوظ تصورکرے سرکار اپنی ذمہ داریوں کوبخوبی سمجھتی ہے اور جموں کشمیرمیںلوگوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے ہروہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کی ضرورت محسو کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ پچھلے دو برسوں کے دوران سرکار نے جموں وکشمیر کو ترقی کی منزلوں پرگامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کئے ہے اور آئے دن مرکزی وزراء تعمیراتی سرگرمیوں کوجائزہ لینے کے لئے پبلک آوٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں کشمیرکے شہروں قصبوں اور دیہی علاقوں میں جاکرنہ صرف لوگوں سے مل رہے ہیں بلکہ ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کے مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جموںو کشمیر ترقی امن کی طرف گامزن ہوا ہے اور لوگ بھی مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متفق ہے۔
