اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 93

جموں میں اتر پردش کا شہری پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار

سرینگر/ 11 اکتوبر /پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں میں اتر پردیش کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا جو پاکستان کیلئے جاسوسی کرتا تھا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے جموں کے گاندھی نگر علاقے میں ایک شہری جس پر الزام عائد ہے کہ وہ پاکستانی ہنڈلرس کو اس پار کی تمام معلومات فراہم کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہری اترپردیش سے تعلق رکھتا ہے اور وہ حساس مقامات اور تنصیاب کی مکمل معلومات ویڈیو اور فون کے ذریعے پاکستان تک پہنچتا تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جموں میں خصوصی آپریشن گروپ نے اتر پردیش کے ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی جو پاکستان میں مقیم ہینڈ لرس کو جموں کے اہم اور حساس تنصیاب کے بارے میںمعلومات فراہم کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں