کمشنر سیکرٹری کی گاڑی اور ڈاکٹر کی رہائشگاہ کو نقصان ، کوئی حملہ نہیں ہوا / پولیس
سرینگر/09اکتوبر/سی این آئی// پولیس کا کہنا ہے کہ نٹی پورہ سرینگر جھڑپ کے دوران آورہ گولیاں لگنے سے جی اے ڈی کمشنر سیکرٹری اور ای این ٹی ڈاکٹر کی تلسی باغ رہائش میں کھڑکیوں کو لگ گئی تاہم اس دوران کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںملی ہے تاہم گولیاں لگنے سے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق تلسی باغ سرینگر میں سرکاری کواٹرس میں شام دیر گئے اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب وہاں مقیم کمشنر سیکرٹری اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کی رہائش گاہ پرگولیوں کی آواز سنی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کچھ گولیاں دونوں کی رہائشگاہوں کی کھڑکیوں کو لگی جس سے ان کو نقصان پہنچ گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گولیاں لگنے کے نتیجے میںوہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان کی رہائش گاہوں کو کسی بھی نشانہ بنا کر ان پر حملہ کیا تاہم پولیس نے ان تمام خدشات کو مستر دکر تے ہوئے بتایا کہ نٹی پورہ سرینگر میںمختصر شوٹ آوٹ کے دوران کچھ آوارہ گولیاں تلسی باغ کواٹرس میں مقیم کمشنر سیکرٹری اور ڈاکٹر کی رہائشگاہوں کو لگی ۔ معلوم ہو اہے کہ گولیاں لگنے کے نتیجے میں کمشنر سیکرٹری ایم کے دیودی کی گاڑی زیر نمبر JK02CH-0144کو لگی جس کے نتیجے میں اسکو نقصان پہنچ گیا جبکہ اس کے علاوہ ای این ٹی ڈاکٹر ڈاکٹر کلوندر مہتا کے کواٹرس کو بھی لگی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گولیوں کے نتیجے میں گاڑی اور کواٹرس کی کھڑی کو نقصان پہنچ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ ادھر پولیس نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سرینگر میں ڈاکٹر کے مکان پر ہوئے حملے کی ایک جعلی خبر پھیلائی جا رہی ہے جس میںکوئی صداقت نہیںہے بلکہ کچھ آوارہ گولیاں جو کہ نٹی پورہ جھڑپ کے مقام سے تلسی باغ سرینگر میںمقیم ڈاکٹر کے رہائشگا ہ کو لگی جس کے نتیجے میںکھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان پہنچ گیا ۔
79
