محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد، ممتاز شعراء نے اپنا کلام پیش کیا
پلوامہ/ تنہا ایاز/گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں ادبی ادبی تقریب کے دوران کئی کتابوں کی رونمائی انجام دیں گی،تقریب میں کی نامور شعراء نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مراز ادبی سنگم کی طرف سے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں نادر احسن اور بشیر بشر کی کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ نادر احسن کا پانچواں شعری مجموعہ “موچھ منز نب” سرکردہ ادیب محقق اور فوک لورسٹ غلام نبی آتش نے اجرا کیا۔ بشیر بشر کے پہلے شعری مجموعہ کی رسم رونمائی پروفیسر نگہت فاطمہ نے انجام دی۔ تقریب میں نادر احسن اور بشیر بشر کو توصیفی اسناد پیش کی گئیں۔ اشرف راوی اور پروفیسر اشفاق بٹ نے بالترتیب ان کتابوں پر تبصرے پیش کئے۔پرنسپل ڈگری کالج بجبہاڑہ پروفیسر نگہت فاطمہ کو مراز ادبی سنگم کی طرف سے ان کی بہترین ادبی خدمات کے لئےعزت افزائی کی گئی۔تقریب کی صدارت پرنسپل ڈگری کالج بجبہاڑہ نگہت فاطمہ نے کی غلام نبی آتش نے کہا کہ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ ادب میں جدت لائی جائے اور مراز ادبی سنگم کو فعال بنانے میں ہر ایک ممبر کو اپنا فریضہ خوش اسلوبی سے انجام دینا چاہئے۔ نگہت فاطمہ نے کہا ادب نصاب میں شامل کسی بھی مضمون سے اونچا مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاعری ہمیں زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ دکھاتی ہے نمائندے تنہا ایاز کے مطابق تقریب کی دوسری نشست میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جموں کشمیر سے آئے ہوئے ممتاز شعراء نے اپنا کلام پیش کیا جن میں قمر حمید اللہ،حمیدہ شاہ اختر، تنہا شہلی پوری، کلیم بشیر، شبیر حسین شبیر، ناصر منصور، حاجی رمضان، ڈرائیور غلام محمد،مظفر غزال، بشیر دلبر، رشید صدیقی، راجا مظفر زبو اور شہباز فاروق، پرویز گلشن، عمر فیاض، غلام حسن لون پوری، عبدالغنی شاہ کے علاوہ متعدد شعرا نے شامل ہیں۔ تقریب میں پہلی نشست میں نثار ندیم اور دوسری نشست میں ڈاکٹر شیدا حسین شیدا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔
