طلاب اور اساتذہ کو ٹیکہ کاری کے زمرے میں لانے کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے /انتظامیہ
سرینگر11/ستمبر/ صوبائی انتظامیہ نے 13ستمبر سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درس وتدریس شروع کرانے کے معاملے کوہری جھنڈی دکھادی ہے طلاب اور عملے کے ٹیکہ کاری کے لئے تمام کالجوں میں سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے قوائدوضوابط کے تحت کالجوں اور یونیورسٹیوں میںدرس تدریس شروع کیاجائیگا۔اے پی آ ئی کے مطابق صوبائی انتظامیہ نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میںدرس وتدریس شروع کرانے کے اعلان کوباضابطہ طور پرہر جھنڈی دکھادی ہے اور 13ستمبرسے کالجوں اور یونیوردسٹیوں میں درس وتدریس یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔درس وتدریس شروع کرنے سے پہلے طلاب اورعملے کوٹیکہ کاری کے زمرے میں لانے کے لئے چیف میڈیکل افسرسرینگر نے تمام کالجوں میں ٹیکہ کاری کے لئے عملے کودستیاب رکھاہے ۔ چیف میڈیکل افسر سرینگر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 13 ستمبر سے کالجوں میں طلاب اور عملے کوویکسنیشن کے زمرے میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اور 15ستمبرتک تمام طلاب اور عملے کے لئے یہ سہولیت دستیاب رہے گی ۔صوبائی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ 13ستمبر بروزسوموارکو کالجوں میں درس وتدریس قوائد وضوابط کے تحت شروع ہوگا تاہم شروع ہونے سے پہلے طلاب اور عملے کے لئے ٹیکہ کاری کاکام مکمل کیاجائیگا ۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق قوائدوضوابط کے تحت درس تدریس کاکام شروع ہوگااور اس سلسلے میں تمام اقدامات پہلے ہی اٹھائے گئے ہیں ۔
