کئی ڈھانچے خاکستر فرنیچر اوردوسرا سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل
سرینگر08/ستمبر/سرحدی ضلع کپوارہ کے زانگل علاقے میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیاجب162بٹالین سی آرپی کیمپ میں آگ نمودار ہوئی جسے کئی ڈھانچوں کونقصان پہنچاآگ کی اس واردات کے دوران فرنیچر اور دوسراسامان راکھ کے ڈھیر میںتدیل ہواتاہم کسی کے زخمی یاہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے زانگل علاقے میں اس وقت سنسنی کاماحول پھل گیاجب ڈپٹی کمشنردفترکے عقب میںقائم کئے گئے 162بٹالین سی آرپی ایف کے کیمپ سے آگ نمودارہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آ گ نے کئی بارکوں کواپنی لپیٹ میںلے لیاآگ کے شعلے بلندہونے کے ساتھ ہی سی آرپی ایف جوان فائراینڈایمرجنسی عملہ جائے موقع پرپہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی کئی گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ پرقابوپالیاگیاتاہم آگ کی اس واردات کے دوران کئی دھانچوں کونقصان پہنچااور ان میں موجودفرنیٔچر اوردوسراسامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہواجموںو کشمیر پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ سہ پہر162بٹالین سی آر پی ایف کیمپ سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کئی دھانچوںکواپنی لپیٹ میںلے لیا آگ بجھانے والے عملے نے فوری طور پرآگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی کئی گھنٹو ںکی انتھک کوشش کے بعد آگ پرقابوپالیا گیاتاہم آگ کی اس وارات کے دوران فرنیچر اور دوسر اسامان راکھ کے ڈھیرمیںتبدیل ہوا۔پولیس کے مطابق آگ کس طرح سے نمودار ہوئی اور فوری طورپر اس کی مکمل جانکاری نہیں ملی تاہم پولیس کے مطابق آگ کے اس واردات کے دوران کسی کے ہلاک یازخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
