88

اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں گے/فاروق عبداللہ

سرینگر8ستمبر/نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اسمبلی انتخا بات میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت حاصل بحال ہونے تک نیشنل کانفرنس جد و جہد جاری رکھے گی۔سی این ایس کے مطابق سرینگر میں اپنے والد شیخ عبداللہ کے مقبرے پر ان کی39ویں برسی کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت اسمبلی انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے گی۔نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن، ریاستی درجے کی بحالی اور35 اے کی واپسی کے لیے وہ ڈٹے ہوئے ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا اس مشن کے لیے وہ متحد ہیں۔افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے سوال پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ امید کریں گے کہ طالبان انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان افغانستان میں انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کے مطابق حکومت کریں گے ان کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے چاہئے انہوں نے کہا کہ نینشل کانفرنس جموں و کشمیر کے ریاستی درجے اور دفعہ370 و دفعہ35 اے کی بحالی کے اپنے موقف پر برابرا قائم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں