کشمیرمیں سیکورٹی صورتحال پوری طرح زیرکنٹرول
کہاجائزہ میٹنگ میں بندشوں اورمواصلاتی بریک ڈائون میں نرمی کافیصلہ بہت جلد لیاجائے گا
سری نگر/3ستمبر/جموں وکشمیرپولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعہ کے روز کہاکہ افغانستان میں پیداشدہ صورتحال کے حوالے سے کشمیرمیں فکرمندہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوںنے سیدعلی گیلانی کی موت کے بعدکشمیرکی صورتحال کوٹھیک ٹھاک قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں امن وامان قائم رکھنے پرعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ کاکہناتھاکہ جائزہ میٹنگ میں بندشوں اورمواصلاتی بریک ڈائون میں نرمی کافیصلہ لیاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق اپنے دورہ بارہمولہ کے دوران یہاں پولیس ودیگرسیکورٹی حکام سے تازہ سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کے بعدیہاں نامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف جموں وکشمیرپولیس دلباغ سنگھ نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کی موت واقع کے بعدکشمیرکی صورتحال زیرکنٹرول ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ کشمیروادی میں عوام اورسیکورٹی ایجنسیو ںکے باہمی تال سے صورتحال قابومیں ہے ۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے میں عوام نے حکام کیساتھ مکمل تعاون کیاہے ،جس کے لئے میں کشمیری عوام کومبارکبادپیش کرتاہوں۔جمو ں وکشمیرپولیس کے سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کشمیروادی میں بدھ کورات دیرگئے سے عائدبندشوں اورمواصلاتی بریک ڈائون میں نرمی لانے کافیصلہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں لیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ جائزہ میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کااحاطہ کرنے کے بعدبندشوں اورمواصلاتی خدمات میں نرمی کافیصلہ لیاجائے گا۔ڈی جی پی نے کہاکہ کشمیروادی میں صورتحال پوری طرح سے قابومیں ہے اوربقول موصوف گزشتہ دوروز میں کہیں سے بھی کسی ایک ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں۔انہوںنے کہاکہ وادی میں جمعرات اورجمعہ کے روز صورتحال پُرامن رہی اورکہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔دلباغ سنگھ کاکہناتھاکہ عوام نے حکام اورسیکورٹی فورسزکومکمل تعاون دیا،اورہرجگہ قائم رکھنے پرمیں عوام کومبارکبادپیش کرتاہوں۔اس سوال کہ موبائل فون کالنگ اورانٹرنیٹ سروس پرعائدبندشوںمیں کب نرمی لائی جائیگی ،کے جواب میںڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ ہم تازہ صورتحال کاایک میٹنگ میں جائزہ لیں گے ،جس میں بندشوں کیساتھ ساتھ مواصلاتی خدمات کی معطلی میں نرمی کافیصلہ لیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم اسبارے میں جلدکوئی فیصلہ لیں گے ۔ڈی جی پی کاکہناتھاکہ مجھے لگتاہے کہ ہم بہت جلدمواصلاتی خدمات کی بحالی کافیصلہ لیں گے ۔ اس سوال کہ کیا افغانستان کی بدلتی صورتحال کاکشمیرکے حالات کوئی اثرپڑے گا،کاجواب دیتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ اس حوالے سے فکرمندہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوںنے کہاکہ فکرمندہونے کی کوئی ضرورت نہیں،کشمیرمیں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے ۔س سوال کے جواب میں کہ کچھ کشمیری نوجوانوں کے طالبان میں شامل ہونے کی رپورٹس ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل پولیس نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ یہ سراسر غلط ہے اورایسی رپورٹس جعلی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پرایساگمراہ کن پروپگنڈہ پاکستان اورپاکستان نوازایجنٹ کرتے رہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری نوجوان ،وولی بال اوررگبی کھیلنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروںسے سوالیہ اندازمیں پوچھاکہ کیاآپ ایسی تصویریں نہیں دیکھتے ہیں ۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ کشمیرکاہربچہ اورنوجوان اپنے مستقبل کومحفوظ اورروشن بنانے کامتمنی ہے،اورکوئی کہیں اورنہیں جارہاہے۔
