ساحل کی یہ کتاب بہترین اور نوجوانوں کے لیے باعث تحریک ہے/ ڈاکٹر ریاض توحیدی
سرینگر//تنہا ایاز// جنوبی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان قلمکار ساحل احمد لون کی کتاب” سول سروسز راہ نما” کی رسم رونمائی سرینگر میں انجام دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے برپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان قلم کار ساحل احمد لون کی یو پی ایس سی سول سروسز کے حوالے سے لکھی گئی کتاب سول سروسز راہ نما کا اجرائ PNG P8 کیفے سرینگر میں کیا گیا۔تقریب میں کئی نامور ادبائ اور قلم کاروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔بعد میں کئی نامور ادبائ اور قلم کاروں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صاحب کتاب کا حوصلہ بڑھایا۔مقرر اور قلم کار مولانا الطاف جمیل ندوی نے کہا کہ ساحل کی(سول سروسز راہ نما) کتاب اْمید جگاتی ہے۔ افسانہ نگار طارق شبنم نے کہا کہ جوں ہی انہیں پتہ چلا کہ ساحل احمد لون کی کتاب منظر عام پر آرہی ہے،وہ کافی خوش ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دانست میں یہ اْردو زبان میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔ادھر راجہ یوسف نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حوصل? افزا کلمات فرمائے۔اپنیخطاب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض توحیدی نے کہا کہ سول سروسز راہ نما ایک بہترین کتاب ہے۔اس دوران مذکورہ کیفے میں ہی”تذکرہ تصوف “نامی کتاب کا بھی اجرائ کیا گیا۔
