انجمن اردو صحافت کے زیراہتمام قران خوانی اور دعائیہ مجلس 97

انجمن اردو صحافت کے زیراہتمام قران خوانی اور دعائیہ مجلس

مدثرعلی اوردیگرجواں سال صحافیوں کوخراج عقیدت پیش
سری نگر:۲۳، نومبر//انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کی جانب سے سوموار کو ایوان صحافت کشمیر میں امسال عہد جوانی میں جاں بحق ہوئے نوجوان صحافیوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے قران خوانی اور دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا،جس کے دوران فوت شدہ صحافیوں کو اشکبار آنکھوں سے یاد کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق بعد دوپہر منعقدہ تقریب میں صحافیوں کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے بھی جاں بحق صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی گئی۔ بعد میں دعائیہ مجلس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں گریٹر کشمیر سے وابستہ نواجوان صحافی مدثر علی، رائزنگ کشمیر سے وابستہ نامہ نگار جاوید احمد اور خبر رساں ایجنسی جی این ایس سے وابستہ تنویراحمد کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی،جبکہ مرحومین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انجمن اُردو صحافت کے صدر ریاض احمد ملک نے جاں بحق ساتھیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھری جوانی میں وہ میدان صحافت کو چھوڑ کر ابدی دنیا میں چلے گئے،جس کے نتیجے میں صحافتی میدان میں ایک خلا پیدا ہوا،جس کو بہت دنوں تک پُر نہیں کیا جائے گا۔ریاض احمد ملک نے مدثر علی،جاوید احمد اور تنویر احمد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحافت کے میدان میں اپنی ایک چھاپ چھوڑ دی،اور عہد جوانی میں انکی جدائی کے غم سے صحافتی حلقہ نڈھال ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو یاد کرنا،ایک زندہ قوم کی نشانی ہوتی ہیں،اور ہم ان کے اہل خانہ کو بھی یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ صدمہ نہ صرف انہیں بلکہ پوری سحافتی برادری کو ہے۔ریاض احمد ملک نے ساتھ ہی انجمن اُردو صحافت سے وابستہ ارکان کے قریبی رشتہ داروں،جو امسال فوت ہوئے کے حق میں بھی دعائے مغفرت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں