رانجی ٹرافی جیتنے پر جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو دی مبارک باد
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے رنجی ٹرافی جیتنے پر جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم نے رانجی ٹرافی کے فائنل میچ میں کرناٹک کی ٹیم کوشکست دیکر پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی ہے ۔اس شاندار جیت پر پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔پلوامہ میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور پچھلے 20 برسوں کے دوران نوجوانوں کا جو ٹیلنٹ اگنور ہوا تھا اس کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رانجی ٹرافی میں جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں کتنا ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ عاقب نبی نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور آنے والے وقت میں وہ ہندوستانی ٹیم میں کھیلیں گے اور جموں کشمیر کا نام روشن کریں گے۔

