ادبی مرکزکمرازکے اہتمام اور رکلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے پُروقار حسینی مشاعرے کا کیا انعقاد 0

ادبی مرکزکمرازکے اہتمام اور کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے پُروقار حسینی مشاعرے کا انعقاد

ادبی مرکز کمراز کشمیری زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لئے وعدہ بند ہے

بارہمولہ
ادبی مرکزکمراز جموں وکشمیر کے اہتمام اور جموں و کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے مرکز کے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں ایک شاندار اور پُروقار حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔یہ مشاعرہ اپنی نوعیت کا منفرد مشاعرہ تھا، جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقتدر شعراے کرام نے امام عالی مقام حضرت امام حُسین اور دیگر شہدائے کربلا کے حضور گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ مشاعرے کی صدارت نامور ادیب، ایسے نگار اور ماہرِ تعلیم پروفیسر محمد زماں آزردہ نے کی،جبکہ کشمیری زبان کے معروف شاعر اور ساہتیہ اکاڈمی نئی دہلی میں کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینیر پروفیسر شاد رمضان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ایوان میں موجود رہے۔ ان کے ہمراہ بُزرگ شاعر اور سینئر ممبر ادبی مرکز کمراز سید سعد الدین سعدی، شہناز رشید اور صدرِ ادبی مرکز کمراز محمد امین بٹ بھی ایوان میں موجود تھے۔ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا فریضہ دائرہ ادب دلنہ کے صدر محمد افضل افضل نے انجام دیا، جبکہ نعت بحضور سرورکائنات ؐپڑھنے کی سعادت جاوید اقبال ماوری کو حاصل ہوئی۔اس موقعے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوے صدر مرکز محمد امین بٹ نے کہا کہ مرکز کشمیری زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لئے وعدہ بند ہے۔ اپنے خطبے میں مہمان خصوصی پروفیسر شاد رمضان نے مرکز کو زبان و ادب کا محافظ قرار دیتے ہوے اس کے رول کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں امام عالی مقام کے تیں اپنے گلہاے عقیدت بھی نچھاور کئے۔ صدارتی خطبے میں پروفیسر محمد زمان آزردہ نے امام حسین کی شہادت کو اسلام کی بقاء کا ضامن قرار دیتے ہوے جموں و کشمیر کلچرل اکادمی اور ادبی مرکز کمرازکو مبارکباد پیش کی۔ مشاعرے میں جن مقتدر شعرا نے امام عالی مقام کے حضور اپنے گلہائے عقیدت پیش کئے ان میں ،قاضی غلام محمد گلشن،فاروق سمبلی، رشید روشن، سید عباس جوہر، سید اخترمنصور، سید نادم بخاری، شیرعلی مشغول، سید محمد مدنی،غلام حسن عجمی، مجروع کشمیری، شبنم گلزار، مقبول فائق، راشد منظور ، نثار اعظم، عادل اشرف لولابی، سلیم یوسف، ریاض ربانی ، جانان الطاف، مسعود شاداب، سرور ہاشمی، آفاق دلنوی، عاشق حسین زاہد، ارشد محی الدین، منتظر ابراہیم اورقاضی فداکے علاوہ شہناز رشید، پروفیسر شاد رمضان، سید سعد الدین سعدی اور پروفیسر محمد زمان آزردہ شامل ہیں۔مشاعرے کے اختتام پر مرکز کے صدر محمد امین بٹ نے تحریک شکرانہ پیش کیا۔مشاعرے کے آغاز میں مرکز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے اس پروقار مشاعرے کی افادیت اور ایسے پروگرام منعقد کرنے کے حوالے سے مرکز کے کردار کے اجاگر کیا۔ مشاعرے کی تشہیر کرنے میں مرکز کے میڈیا سیکریٹری جمیل انصاری نے اپنے فرائض انجام دئیے۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مرکز کے سیکریٹری فاروق شاہین نے انجام دئے۔ شاعروں کے علاوہ جن دیگر شخصیات نے اس بابرکت مجلس میں شرکت کی اُن میںمرکز کے نائب صدر شاکر شفیع، مجید مجازی،ظہور ہائیگامی، نذیر ابنِ شہباز، عابد اشرف، قاضی پرویز دلنوی، سابق پرنسپل عبدالرشید ملک، غلام الدین بہار، جی ایم ماہر، توقیر افضل، محمد علی،محمد متقی ، ماجد گنائی ، قاضی شفیق ،مدثر احمد ڈارقابلِ ذکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں