باری مقدار میں دیودار کی عمارتی لکڑی ضبط،چار جنگل سمگلر گرفتار،کیس درج
مختار احمد
جنگل سمگلروں کے خلاف گاندربل پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہوئے باری مقدار میں دیودار کی عمارتی لکڑی کو ضبط کرنے کے علاوہ چار جنگل سمگلروں کو بھی گرفتار کیا اور اس حوالے سے ایک کیس بھی درج کیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس پوسٹ گوٹلی باغ کو فاریسٹ بلاک آفیسر گوٹلی باغ کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 26 جولائی کو ، کچھ جنگل اسمگلروں نے غیر قانونی طور پر جنگلات سے سرسبز دیودار کے درخت کاٹ کر ان کے لاگس بنا کر موقعے سے فرار ہوگئے۔ شکایت ملنے کے بعدپولیس نے ایک کیس زیر نمبر 119/2025 سیکشن 26 فاریسٹ ایکٹ اور سیکشن 303 (2) 61بھارت نیائے سہیتا کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا جس کے بعدایس ایس پی خلیل احمد پوسوال کی ہدایات اور نگرانی میں انچارج پولیس پوسٹ گوٹلی باغ کی قیادت میں تشکیل دی گئی جنہوں نے تفتیش کے بعد اس غیرقانونی ایکٹ میں شامل تمام 04 ملزموں جن کی شناخت 1محمد الطف خان ولد قاضی رحمان خان ، سراج الدین احمد خان ولد غلام قادر خان ، ریاض احمد خان ولد سنوبار احمد خان جاوید احمد خان ولد قاضی رحمان خان خوکہ تمام بیلا وسن کے رہنے والے ہیں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے کیا ہے پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلات کے تحفظ بنانے کے لئے لوگوں کے تعاون ضروری ہے پولیس نے کہا ہے کہ سبز سونے کی لوٹ کو کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

