گاندربل/ندائے کشمیر//مختار احمد
ضلع گاندربل کے سمبل کے مسجد موڈ کے قریب سری نگر لیہ شاہراہ پر ایک ٹاٹا موبائل اور ٹیمپو ٹراولر کے مابین ٹکر کی وجہ سے ایک شخص کی موت اور کم از کم چار افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح سمبل مسجد موڈ کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK16B-1668 مخالف سمت سے آرہے ایک ٹیمپو ٹراولر (JK11B-3715) ٹکرا گیا جس کی وجہ سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں ایک شیدید زخمی شخص کو مزید علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا تاہم بتایا جا رہا بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک معاملہ درج کیا ہے۔
0

