شہدائے کربلا کی یاد میں امام بارگاہ ڈب شالہار میں حسینی مشاعرہ 0

شہدائے کربلا کی یاد میں امام بارگاہ ڈب شالہار میں حسینی مشاعرہ

شعراء نے شہدائے کربلا کو کیا خراج عقیدت پیش

شافیہ گلفام

سرینگر/ 28 جون

شہدائے کربلا علیہ السّلام کی یاد میں امام بارگاہ شالہار ڈب گاندربل میں اندر کلچرل فورم سمبل کے اہتمام اور ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں ایک پر رونق حسینی مشاعرے کا اہتمام ہوا جس میں کئی ممتاز شعراء نے امام عالی مقام علیہ السّلام اور دیگر شہدائے کربلا علیہ السّلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آغاز میں مدبر علی نے تلاوت کلام پاک پیش کیا اور سید رضوان نے نعت شریف پیش کیا۔مشاعرے کی صدارت سید اختر حسین منصور کی جبکہ یاسین قادری مجلس میں خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوۓ۔ امتیاز انجم، سید نظیر اور مولوی ریاض ہاکباری مہمان زی وقار کی حیثیت سے ایوان صدارت میں موجود رہے۔ مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں سلیم یوسف، ابراہیم سمبلی، ڈاکٹر شوکت شہباز، شوقین سونمی، سید مسود شاداب، اشفاق حمید ساحل، سید امداد، محمد جعفر میر، سید رضوان، محمد رمضان ملہ، وسیم علی کاظم، مجید ربتاری، میر رفیق، غلام حسن حسن اور انور علی قابل ذکر ہیں۔مجلس کی نظامت گلفام بارجی نے انجام دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں