منشیات فروشوں کے خلاف گاندربل پولیس کی کاروائی جاری 0

منشیات فروشوں کے خلاف گاندربل پولیس کی کاروائی جاری

ایک اور منشیات فروش کو نشیلی ایشاء سمیت گرفتار کیا

گاندربل /ندائے کشمیر/مختار احمد//
گاندربل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ناگہ بل میں ایک منشیات فروش کو نشیلی ایشاء سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف ایک کیس درج کیا۔پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس بیاں کے مطابق پولیس پوسٹ ناگہ بل نے گریٹہ بل کے مقام پر ایک ناکہ لگایا جس دوران ناکے پر موجود پولیس اہکلاروں کو ایک راہ گزرتے شخص پر شک ہوا جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو روکا اور اس کی تلاشی لی گئی تلاش کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے نشیلی مادہ فوکی برآمد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کیا منشیات فروش کی شناخت جاوید احمد بھٹ ولد غلام الدین بھٹ ساکنہ رنگیل گاندربل کے طور پر ہوئی ہے پولیس نے اس حوالے سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس زیر نمبر 102/2025درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ہے۔پولیس نے لوگوں خاص کر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرگس جیسی لعنت کی عادت میں نہ پڑیں بلکہ اگر کوئی اس میں ملوث ہو تو اس کا پتہ فوری طور پولیس کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں