گاندربل/ندائے کشمیر/مختار احمد
ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی گیارہویں بین الاقوامی یوگا دن کے سلسلے میں گورمنٹ فزیکل کالج گاڑورہ میں ایک میگا تقریب کا انعقاد کیا گیا یہ تقریب صبح 6 بجے شروع ہوئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران یوگا ماہرین نے مختلف یوگا آسن دیکھائے تقریب پر ضلع ترقیاتی کمشنر جیتن کشور، ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر منظور احمد نے بھی موجود تھے۔ماہرین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں یوگا اپنائے جس کی مدد سے انہیں کئی جسمانی تکالیف سے نجات ملے گا۔
0
