جواں سال تجمل حسین کی المناک حادثے میں موت 0

جواں سال تجمل حسین کی المناک حادثے میں موت

ادبی، ثقافتی، سیول سوسائٹی اور نامور شخصیات کے اظہار تعزیت پر گلفام بارجی کا اظہار تشکر

سرینگر/14 جون/

معروف اداکار اور قلم کار گلفام بارجی کے جوں سال بھانجے تجمل حسین کی حادثاتی موت پر مختلف ادبی،ثقافتی، سیول سوسائٹی انجمنوں کے علاوہ کئی نامور ادبی شخصیات نے سوگوار خاندان بالخصوص گلفام بارجی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے جس پر لواحقین بالخصوص گلفام بارجی نے ان تمام ادبی،ثقافتی، سیول سوسائٹی انجمنوں کے علاوہ ان شخصیات کا بھی تہہ دل سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے بزریعہ فون، الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا،سوشل میڈیا یا گھر آکر سوگواران کے ساتھ تعزیت و تسلیت پیش کیا اور غم زدہ خاندان کی ڈھارس بندائی۔اظہار تعزیت پیش کرنے والوں میں آل جموں کشمیر شعیہ ایسوسی ایشن کے صدر مولوی عمران رضا انصاری،نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے لالچوک احسان پردیسی،ادبی اور ثقافتی انجمن اندر کلچرل فورم سمبل،کلچر اینڈ سائنس فاونڈیشن،جہلم ویلی کلچرل فورم سمبل سوناواری، کاروان ادب ڈب گاندربل،ساگر کلچرل فورم ژکرپٹن، انہار کشمیر، دائرہ ابب دلنہ بارہمولہ،دلشاد کلچرل فورم نوگام، گلشن کلچرل فورم بدرن، انجمن ادب گاندربل، مہک ڈرامٹک کلب سرینگر، پھاک ڈیولپمنٹ فورم سرینگر،ینگ ڈراماٹسٹ سوسائٹی سرینگر،دودھ گنگا فوک کلچرل فورم چاڈورہ،آل انڈیا ریڈیو لسنرز گروپ کشمیر،ویلی اسٹوڈیو،پروموٹ کشمیر، فرنٹ لائن میڈیا، کشمیر پرفارمرس کلیکٹو،نامور شخصیات جن میں ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسودی، صدر ادبی مرکز کمراز محمد امین بٹ، معروف ادیب، قلم کار، شاعر فیاض تلگامی،معروف ادیب اور ماہر تعلیم شہباز ہاکباری،معروف صحافی،قلم کار اور ایشین میل کے مدیر اعلیٰ راحل رشید، ممتاز صحافی اور قلمکار جمیل انصاری،معروف ڈرامہ نویس دلدار اشرف شاہ،معروف ادیب قلم کار،ماہر تعلیم اور شاعر فاروق سمبلی اور سید اختر حسین منصور، جاوید اقبال ماوری، اردو زبان کے معروف شاعر اور براڈکاسٹر شوکت شاہباز،سلیم یوسف،معروف صوفی گلوکار فیروز احمد شاہ،نظیر جاوید، محمد نعیم خان،ساحل ڑار، معروف ڈرامہ اداکار اور ہدایت کار شیخ طارق جاوید،غلام محمد گوہر،وسیم علی کاظم،گلفام نوگامی،میررفیق،توفیق طالب،شبیر احمد،سید رضوان،منظور احمد میر،الطاف حسین نوشہری،صحافی ارشد نوشہری،فرحت صدیقی،ملک مشتاق، شبیر حکاک،سرور خان، ہلال خان،خورشید میر، شہزاد شبیر،شوکت ماگرے،جمیلہ اختر،شیخ الطاف حسین، شیخ محمد حنیف اور راجہ مجید وغیرہ قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کہ جواں سال تجمل حسین رواں ماہ کی9 تاریخ کو چینہ بل پٹن میں ایک مقامی جھیل میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں