ریاستی درجہ ملنے تک جموں کشمیر کی ترقی ممکن نہیں فاروق عبداللہ
سرینگر/10جون /مختار احمد/
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ ، “ریاست کا حصول ان کے لئے ایک مسئلہ ہے اور یہ کبھی ختم نہیں ہوگا انہیں امید ہے کہ جو واعدہ مرکز نے ہم سے کیا گیا ہے ، نہ صرف پارلیمنٹ میں بلکہ سپریم کورٹ میں بھی وہ ضرور وفا ہونگے ان باتوں کا اظہار انہوں نے بابا نگری وانگت میں میاں نظام الدین کیانوی رحمۃ اللہ کے عرس میں شرکت کرنے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو موجودہ سرکار سے کافی امیدیں وابستہ ہیں تاہم یہ امیدیں تب تک پوری نہیں ہونگی جب تک کہ نہ جموں کشمیر کو ریاستی درجہ دوبارہ بحال نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں سیاحت ،صحت سڑکیں اور دیگر عوامی نوعیت کے بھی تب تک تعطل کے شکار ہیں جب تک کہ نہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا انہوں نے پہلگام کے واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی اثرات نہ صرف وادی بلکہ ماتا ویشنو دیوی آنے والے یاتریوں پر بھی پڑا ہے فاروق عبداللہ نے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر سیر پر آئیں وہ یہاں بلکل محفوظ ہیں وہ آئیں اور یہاں کے نظاروں سے لطف اندوز ہوجائیں ۔
