پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز //
گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی تہوار کے موقعے پر سول ڈیفنس سرینگر کی جانب سے زائرین کیلئے ریلیف کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع گاندربل کے تولہ مولہ میں میلہ کھیر بھوانی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے کشمیری پنڈت عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے پوچھا پارٹ میں شرکت کی۔اس دوران سول ڈیفنس سرینگر نے گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی تہوار کے موقع پر زائرین کی خدمات کیلئے ریفریشمنٹ کیمپ کا اہتمام کیا۔یہ کیمپ وادی کے نامور سماجی کارکن اور ایوارڈ یافتہ راہی ریاض کی نگرانی میں منعقد ہوا۔جس میں سول ڈیفینس سرینگر سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر کئی رضاکاروں نے شرکت کرکے زائرین کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنے میں اپنی خدمات انجام دی۔کیمپ کے دوران زائرین اور عام لوگوں میں ماسک بھی فراہم کیے گئے.

