پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز
ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے 4 مئی کو منعقد ہونے والے NEET امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ندائے کشمیر کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع میں NEET یو جی 2025 امتحان کے لیے نامزد تمام مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے تیاریوں اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پلوامہ اور اونتی پورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ترال، چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ : NTA سٹی کوارڈینیٹر اور سینٹر سپرنٹنڈنٹس بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

