طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،امتیازی مقام حاصل کرنے والوں کو سراہنا گیا
سرینگر /28اپریل / ندائےکشمیر / سیرت النبی ﷺ سے مکمل آگاہی کیلئے کاروانِ ختم نبوت انٹرنیشنل کی جانب سے سرینگر میں ایک مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی ۔ اس مقابلے میں امتیازی مقام حاصل کرنے والوں کو اعزاز سے انعام سے نوازا گیا ۔ ندائے کشمیر کے مطابق کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے مرکزی ہال شنکرپورہ نوگام، سرینگر میں ایک روزہ مقابلہ حسن نعت کا انعقاد زیرِ سرپرستی سربراہ کاروانِ ختم نبوت انٹرنیشنل، مولانا مفتی مدثر احمد قادری منعقد ہوا۔اس تقریب میں درگاہ حضرتبل کے امام و خطیب، مولانا ریاض الحق نورآبادی نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی اور شرکاءمیں توصیفی اسناد تقسیم کیں۔ اس پروگرام میں جن دیگر شخصیات نے شرکت کی ان میں غلام حسن غمگین، سید آفاق چستی، عادل مصطفائی، ناظمِ تبلیغ مولانا فردوس الاسلام، صدر ضلع بڈگام مولانا محمد شفیع، اور مولانا جاوید احمد قادری شامل تھے۔طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے مقابلہ حسنِ نعت میں جوش و خروش سے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے علمائے کرام اور دانشور حضرات نے کاروانِ ختم نبوت انٹرنیشنل کی ممبرشپ حاصل کی۔ انہوں نے ایسے بامقصد پروگراموں کے انعقاد پر تنظیم کے ذمہ داران اور بالخصوص چیئرمین مولانا مفتی مدثر احمد قادری صاحب کی کوششوں کو سراہا اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔)سی این آئی
