صوفی شاعر عبدالرشید وڈو "مجروح" کی نصف درجن تصانیف کی رسم رونمائی 0

صوفی شاعر عبدالرشید وڈو “مجروح” کی نصف درجن تصانیف کی رسم رونمائی

چھتہ بل میں نگینی کلچرل فاونڈیشن کے اہتمام سے ادبی تقریب کا انعقاد

سرینگر/ 19 اپریل/شافیہ گلفام

نگینی کلچرل فاونڈیشن نگین حضرت بل کے اہتمام سے پتلی پورہ چھتہ بل میں ایک پروقار ادبی تقریب معروف براڈکاسٹر اور قلم کار عبدالاحد فرہاد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب عالمی شہرت یافتہ صحافی اشرف وانی خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئےاور معروف صحافی فاروق وانی مہمان زی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شامل ہوئے جبکہ صاحب کتاب عبدالرشید وڈو “مجروح” بھی ایوان صدارت میں موجود رہے۔تقریب کا آغاز معروف نعت خواں ابوالحسن فاروقی نے کلام پاک اورسول مقبول ﷺانعقاد سے کیا۔تقریب میں صوفی شاعر عبدالرشید وڈو المعروف “مجروح “کی کشمیری اور اردو شاعری پر مبنی نصف درجن کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی ان کتابوں میں درد مجروح، مجروح دیوان، ندائے مجروح، صدائے مجروح، نوائے مجروح اور مجروح سودائی قابل ذکر ہیں۔کتابوں پر نگینی کلچرل فاونڈیشن کے سربراہ انجیئیر شبنم بشیر نے مقالہ پیش کیا جبکہ دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالرشید وڈو “مجروح”کو نصف درجن کتابوں کی ایک ساتھ رسم رونمائی انجام دینے پر مبارکباد پیش کی۔فاروق وانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوفی روایت کوعام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب میں عبدالرشید وڈو مجروح کی دستاربندی بھی کی گئی۔ تقریب کی نظامت معروف صحافی، ادیب اور شاعر رشید راحل نے انجام دی۔ تقریب میں عبدالرحمٰن فدا، الطاف حسین نوشہری،گلفام بارجی، نظیر احمد گوجواری،صوفی غلام قادر ڑار، شوکت ساحل، اشرف نثار اور دیگر کئی معروف ادیب، شاعر اور قلم کاروں نے شرکت کی، تقریب میں معروف گلوکار عبدالغفار ڑار کانہامی اور ان کے ساتھیوں نے عبدالرشید وڈو “مجروح”کا کلام پیش کرکے حاضرین کو محفوظ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں