مہجور کے آبائی ضلع پلوامہ میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی جانب سے بڑی تقریب کا اہتمام 0

شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 اپریل کو منائی جارہی ہے

مہجور کے آبائی ضلع پلوامہ میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی جانب سے بڑی تقریب کا اہتمام

تنہا ایاز/زمیندار

ندائے کشمیر/ تنہا ایاز

پلوامہ/ شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 اپریل کو منائی جارہی ہے اس حوالے سے جہاں ادبی تنظیموں کی جانب سے کئی مقامات پر تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے وہیں مہجور کے آبائی ضلع پلوامہ میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ پلوامہ کی جانب سے ایک بڑی تقریب مہجور میموریل بائز ہائر اسیکنڈری سکول میں منعقد ہو رہی ہے جس میں کئی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ولولہ انگیز اور انقلابی شاعر پیرزادہ غلام احمد مہجور کی برسی پر 9 اپریل کو مختلف اضلاع میں ادبی تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یوم مہجور کے حوالے سے وادی میں ایک ہفتے تک مختلف مقامات اور اسکولوں میں ادبی تقریبات منعقد ہوتی رہیں گی۔ادھر شاعر کشمیر مہجور کے آبائی ضلع پلوامہ میں 9 اپریل کو محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ پلوامہ کے زیر اہتمام سب سے بڑی تقریب مہجور میموریل بائز ہائر اسیکنڈری سکول پلوامہ میں منعقد ہو رہی ہے اور اس تقریب کو جموں و کشمیر مہجور فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کا بھی اشتراک حاصل ہوگا۔ اس تقریب میں نامور شاعروں اور ادیبوں کے علاوہ کئی دیگر شخصیات کی آمد متوقع ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محفل موسیقی کا بھی اہتمام ہوگا جس میں مہجور کے کلام سے سامعین محظوظ ہونگے۔ادھر جموں وکشمیر کلچرل اکاڈمی آف آرٹ اینڈ لینگویجز کی جانب سے یوم مہجور کے سلسلے میں 17 اپریل کو سرینگر کے ٹیگور ہال میں بھی ایک بہت بڑی تقریب منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں