معروف شاعر عبدالاحد آزاد کی یاد میں ایک خصوصی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد 0

معروف شاعر عبدالاحد آزاد کی یاد میں ایک خصوصی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد

جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز اور آزاد کلچرل فورم چاڈورہ کا اشتراک

سرینگر/3اپریل/ندا نیوز/جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز اور آزاد کلچرل فورم چاڈورہ کے زیرِ اہتمام معروف شاعر عبدالاحد آزاد کی یاد میں یوم عبدالاحد آزاد کے موقعہ پر ایک خصوصی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ندائے کشمیر کو ملی تفصیلات کے مطابق جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز اور آزاد کلچرل فورم چاڈورہ کے زیرِ اہتمام معروف شاعر عبدالاحد آزاد کی یاد میں ایک خصوصی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد 4اپریل بروز جمعہ دوپہر دو بجے ٹیگورہال سرینگر میں کیا جارہا ہے۔یہ تقریب عبدالاحد آزاد کی گراں قدر ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ان کی شاعری، نظریات اور اردو و کشمیری ادب میں ان کے منفرد مقام پر روشنی ڈالی جائے گی۔تقریب کے دوران خصوصی پروگرام پیش کیا جائیگا۔ جس کے بعد معروف شعرا کا ایک مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔مشاعرے کے بعد کشمیری ثقافت سے جُڑی موسیقی پر بھی پیش کی جائے گی اور اُس کے بعد عبدالاحد آزاد کی حیات و خدمات پر مقالات اور گفتگوپیش کئے جائیں گے۔ ایوان صدارت میں جموںوکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم ر اتھر بحیثیت چیف گیسٹ شامل ہونگے جبکہ شاد رمضان، مجید مسرور، شمشاد کرالہ واری، ناظم نظیر، شکیل آزاد، علی شیرازی اور دیگر ممتاز شخصیات بطور مہمانِ خصوصی تشریف آور ہونگے۔ اس سلسلے میں جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز اور آزاد کلچرل فورم چاڈورہ نے تمام ادب دوست، شاعر، ادیب، محققین، اور ثقافت کے شوقین حضرات کو دل کی گہرائیوں سے مدعو کیا ہے۔اور ان کا کہنا ہے کہ ’’آئیے، مل کر عبدالاحد آزاد کے فن و فکر کو یاد کریں اور کشمیری ادب و ثقافت کے اس روشن چراغ کو خراجِ عقیدت پیش کریں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں