محکمہ آیوش پلوامہ کے نئے ڈسٹرکٹ نوڈل افسر نے عہدہ سنبھال لیا 0

محکمہ آیوش پلوامہ کے نئے ڈسٹرکٹ نوڈل افسر نے عہدہ سنبھال لیا

محکمہ کے ملازمین کی جانب سے نئے ڈسٹرکٹ نوڈل آفسر کاوالہانہ استقبال

پلوامہ/تنہا ایاز/

محکمہ آیوش پلوامہ کے نئے ڈسٹرکٹ نوڈل افسر نے عہدہ سنبھالا ۔ پہلے دن محکمہ کے ملازمین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق نقشبندی نے نئے ڈسٹرکٹ آیوش افسر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ۔اس موقع پر محکمہ آیوش کے ملازمین کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ادھر جموں و کشمیر کے سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین مجید ناربلی، ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد ،ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق اور کامران ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی پلوامہ کے چیرمین کامران خورشید سمیت سماج کے دیگر طبقوں نے نئے ضلع آیوش افسر کو عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ضلع پلوامہ کے نئے ڈسٹرکٹ نوڈل افسر ڈاکٹر فاروق نقشبندی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے وہ گورنمنٹ یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ سرینگر میں بطور میڈیکل سپرانٹنڈینٹ تعینات تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا رجحان یونانی علاج کی طرف بڑھ رہا ہے اور خاص طور پر جب سے Covid کی وبائی بیماری پھوٹ پڑی ہے تب سے یونانی اور قدیم طرز علاج کی طرف لوگوں کا زیادہ رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پوری کوشش یہی ہوگی کہ آیوش ہیلتھ کے حوالے سے پلوامہ میں لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے کل یعنی 31 دسمبر کو ایک میٹنگ کا بھی انعقاد ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں