رپورٹ عرفان غنی بٹ
دارالعلوم خدیجۃ الکبری للبنات زیر اہتمام دارالعلوم قادریہ نوگام تر گپورہ میں الحمدللہ 06 کم سن لڑکیوں نے قرآن شریف مکمل طور حفظ کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بچیاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور بڑے محنت و مشقت سے قرآن کریم حفظ کیا۔ اس سلسلے میں ان چھے خوش قسمت بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خواتین کا ایک اسلامی اجتماع منعقد کیا گیا۔ جس میں حافظ قرآن 6 بچیوں نے اپنا آخری سبق سناکر خوب داد حاصل کیا۔ خوشی کے اس موقع پر والدین اور رشتہ داروں نے ان خوش قسمت بچیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران دارالعلوم ہائیگام کے مہتمم حضرت مولانا غلام حسن قاسمی کرمانی صاحب بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے۔ انہوں نے ادارے اور قرآن شریف کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ اور حافظ قرآن کی فضیلت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور والدین سے تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کریں، جو وقت کی ضرورت بھی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دارالعلوم پچھلے کئی سالوں سے خوش اسلوبی سے دین اسلام کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ اور الحمدللہ دارالعلوم لوگوں کے تعاون سے دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے۔ اور لوگ بھی بڑے شوق سے اس ادارے کا مدد کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس ادارے سے کئی بچوں نے مکمل حافظ قرآن کیا جو آج خدا کے فضل و کرم سے دین پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ حضرات سے بھی مودبانہ گزارش ہے کہ ان مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بھر پور مدد کریں۔۔اکاؤنٹ نمبر۔۔۔۔۔0567040100007665
JAKA0ROHAMA
Jk Bank Rohama
دارالعلوم خدیجۃ الکبری للبنات زیر اہتمام دارالعلوم قادریہ نوگام ترگپورہ رفیع آباد بارہمولہ کشمیر میں 06 کم سن بچیوں کے مکمل حافظ قرآن کے سلسلے میں ایک شاندار حوصلہ افزائی اسلامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
