پلوامہ کے سینئر جرنلسٹ عاشق حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں 0

پلوامہ کے سینئر جرنلسٹ عاشق حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ کے سینئر جرنلسٹ اور خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے نامہ نگار عاشق حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ان کی وفات پر صحافتی ، مذہبی سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔دوسرے روز بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے وہبگ جاکر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز نے سینئر جرنلسٹ عاشق حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کیلے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ادھر پلوامہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ایک وفد نے غازی خورشید کی صدارت میں مرحومہ کے گھر جاکر وہاں لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کر کے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد میں تنہا ایاز،خورشید وانی، ببلو کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے۔اس دوران ہفتہ روزہ سرینگر رپورٹر کے ایڈیٹر عبدالروف خان نے عاشق حسین کی والدہ کے وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے وہبگ جاکر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔اس دوران کئی ،سیاسی، سماجی صحافتی اور ادبی شخصیات کے علاوہ سماج کے دیگر طبقوں سے وابستہ افراد نے سینئر جرنلسٹ عاشق حسین کی والدہ محترمہ کی وفات پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں