کثیر تعداد میں شاعروں ادیبوں اور طلبہ کی شرکت
سرینگر۔ سرینگر کے ٹیگور ہال میں آج ساہیتہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے نامور کشمیری شاعر اور ادیب پروفیسر اسماعیل آشنا کے ساتھ ایک شاندار ”شاندار کوی سندھی“پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت کشمیری اور اردو زبان مشہور شاعر ،ادیب اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نزیر آزاد نے کی،جبکہ ایوان صدارت مں انکے ساتھ ناموربراڈ کاسٹر اور ادیب پیرزادہ ابدال مہجور بھی شامل رہے۔تقریب کے آغاز میں اکادمی کےکشمیری ایڈوایزری بورڈ کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ساہیتہ اکادمی پچھلے دو برسوں سے جموں کشمیر کے شہروں اور دور دراز گاوں میں سرگرم عمل ہے،اور مختلف علاقوں کے شاعروں ادیبوں اور تنقید نگاروں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔تقریب کے مہمان پروفیسر اسماعیل آشنا نے اپنی میٹھی اور منفرد شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنی زندگی اور ادبی سفر کے بارے میں بھی کُھل کر بات کی۔کئی حاضرین نے آشنا صاحب سے ادب اور شاعری کے حوالے سے کئی اہم سوالات پوچھے ،جنکا جواب انہوں نے نہایت ہی خندہ پیشانی کے ساتھ دیا۔اس تقریب میں جن اہم شخصیات نے شمولیت کی انمیں جناب مشتاق احمد مشتاق، محمد امین بٹ،رخسانہ جبین، پروفیسر ناصر مرزا،اظہر حاجنی،حسن جاوید، طارق عبداللہ خاور،شیخ غلام محمد ،شاہد شبیر، گلزار نازکی،محمد رفیق ڈار،شیخ محمد حنیف،گلشن بدرنی،عنایت گل،شاکر شفیع،شبیر حکاک،شکیل الرحمان،ساگر سرفراز، جاوید کرمانی،زبیر قریشی،مُزمل محی الدین آرہ گامی ،سلیم یوسف،سید مصطفیٰ دلگیر، محترمہ عشرت گل،محی الدین مرزا،حسن انظر،اسد انجم،ڈاکٹر غلام نبی حلیم،منظور یوسف،الطاف حسین،منظور اشبری،دلدار اشرف،امداد ساقی،اشفاق لون،محمد منور پروانہ،گلزار احمد گنائی،محمد رفیق ڈار اور جناب پرویز مانوس بٹ شامل ہیں ۔ آخر پر ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے تقریب میں آے ہوے تمام شاعروں ،ادیبوں ، میڈیا نمائندوں اور دیگر سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔آج کی اس اہم تقریب کی نظامت کے فراٸض جناب مجید مجازی نے انجام دیے۔
