پلوامہ/ تنہا ایاز/
یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ علی محمد وانی ساکنہ ملہ واری نیوہ حال نوگام سرینگر انتقال کرگئے مرحوم پلوامہ کے نامور ماہر تعلیم غلام حسن طالب کے بھائی تھے ۔ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی، مذہبی اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز نے غلام حسن طالب کے برادر اصغر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.ادھر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے مرحوم کے انتقال پر سخت رنج کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحوم کے گھر جا کر وہاں غلام حسن طالب اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرکے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
0
