تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
پلوامہ /ندائے کشمیر/تنہا ایاز /
ٹریڈرس فیڈریشن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پلوامہ کے ایک اعلی سطحی وفد نے ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمن پرہ سے ملاقات کرکے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ممبر اسمبلی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مسائل پر انتظامیہ اور دیگر اعلی افسران سے بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریڈرس فیڈریشن پلوامہ کے صدر الطاف احمد کار کی قیادت میں ایک وفد نے ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ سے ملاقات کی ۔وفد میں کاروباری اور تجارتی برادری کے سرکردہ ارکان کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور مختلف صنعتی انجمنوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔وفد نے ممبر اسمبلی سے کھل کر بات چیت کی اور تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے علاوہ پلوامہ ٹاون کے کچھ اہم مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔ممبر اسمبلی سے ملاقات کے دوران وفد نے پلوامہ میں ،تاجروں ٹرانسپورٹرروں کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے ان کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلع انتظامیہ سے بات کرکے اقدامات کیے جائیں گے.

