150

یوتھ سروسز اور سپورٹس پلوامہ کی جانب سے کھیل سرگرمیاں جاری

ووڈ بال اور منی گولف نامی کھیلوں کو پہلی بار ضلع میں متعاف کیا گیا

پلوامہ // تنہا ایاز//

یوتھ سروسز اور سپورٹس کی جانب سے جنوبی ضلع پلوامہ میں کھیل سرگرمیاں شد ومد سے جاری ہے اوراس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج کرکٹ اسٹیڈیم پلوامہ میں دو نئی کھیلوں کو متعارف کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے یوتھ سرسوسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے آج کرکٹ اسٹیڈیم پلوامہ میں دو نئی کھیلوں کو متعارف کیا گیا جس میں ضلع کے تمام ذونوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ووڈ بال اور منی گولف نامی یہ کھیل پہلی بار ضلع میں متعارف کیے گئے۔اس ٹورنامنٹ کا افتتاح یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفسر پلوامہ نورالحق نے محکمے کے دیگر اہلکاروں کی موجودگی میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں