دینی ، سماجی اور ادبی تنظیموں کا رنج وغم کا اظہار
پلوامہ/ تنہا ایاز/
قصبہ پلوامہ کے پرچھو علاقے کی ایک نیک سیرت خاتون داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔ مرحومہ کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پُر نم آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرچھو پلوامہ کی ایک نیک سیرت خاتون ’’مال پیچن ‘‘انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں انکے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں نے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق مرحومہ پانچ وقت نماز کی پا بند تھیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے علاقے میں ہر کوئی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ مرحومہ ہر چھوٹی بڑی کے ساتھ نرمی سے پیش آتی تھیں۔ پرچھو پلوامہ میں نیک سیرت خاتون کو کا فی عزت کی جا تی تھی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس عطا کرئے۔( آمین)
