152

گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول نہامہ پلوامہ میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے عنوان پر تقریب منعقد

مقررین نے بیٹی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی

پلوامہ/ تنہا ایاز/

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نہامہ کا کا پورہ پلوامہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے عنوان پر تقریب منعقد۔ تقریب میں کئی اساتذہ طالبات کے علاوہ محکمہ صحت سے وابستہ کئی افسران موجود تھے۔ مقررین نے بیٹی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہے کہ بیٹا اگر ایک گھر کا چراغ ہے تو بیٹی دو گھروں کی رونق ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نہامہ پلوامہ میں بیٹی۔ بچائو بیٹی پڑھائو کے عنوان پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایس ایم ڈی سی سے وابستہ کے شخصیات کے علاوہ عبدالسلام وانی، نذیر احمدوانی اور عبدالعزیز موجود تھے۔ تقریب میں مقررین نے بیٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیٹی اللہ کی جانب سے ایک قیمتی طوفاح ہے۔ اسکی صحیح طریقے سے پرورش کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ دیگر مقررین نے تقریب پر بولتے ہوئے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں فرق کرنا جہالت کی نشانی ہے۔ تقریب کے آخر پر طالبات میں ریفریش منٹ فراہم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں