166

جواں سال شاعر مجاز راجپوری ؔکے انتقال پر آج تیسرے روز بھی تعذیت پرسی کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے وفد نے گھر جاکر تعذیت اور ہمدردی کا اظہار کیا

پلوامہ//تنہا ایاز//جواں سال شاعر مجاز راجپوری کے انتقال کے تیسرے روز بھی آج مسلسل اُن کے گھر تعذیت پرسی کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔وادی کی کئی ادبی ،دینی اور سماجی تنظیموں نے آج بھی اپنے تعذیتی پیغامات بھیجے اور اُن کے گھر واقع راجپورہ پلوامہ جاکر بھی تعذیت اور دکھ کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کا ایک وفد صدر غلام رسول مشکور کی صدارت میں راجپورہ پلوامہ گیا جہاں اُنہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعذیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔مرحوم کے لیے دعایہ مجلس کا اہتمام بھی کیا گیا۔بعد میں لواحقین سے استدعا کی گئی کی وہ تنظیم کے جنرل سیکرٹری سے رابطہ کریں تاکہ مرحوم کے غیر مطبوعہ کلام کو شا ئع کرنے کا اہتمام کیا جاسکے۔وفد میں صدر غلام رسول مشکور کے علاوہ جلال الدین دلنواز،،غلام محمد دلشاد،دردباز،شمس سلیم ،رفیقہ منگہامی،غلام محمد جنگل ناڑی،عبد الرحمٰن جنگل ناڑی،شیخ گلزار شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں