170

بھارت کو 2محاذوں پرجنگ کے خطرات لاحق

مستقبل کیلئے تینوں مسلح افواج کوتیار رہناپڑے گا:جنرل بپن رائوت

سری نگر:۴،ستمبر//فوج کی تینوں شاخوں کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل بپن راوت نے خبردارکیاہے کہ بھارت کوایک نہیں بلکہ بیک وقت 2محاذوں پرجنگ کے خطرات لاحق ہیں ۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل راوت نے مشرقی لداخ میں جاری سخت سرحدی کشیدگی کے تناظرمیں کہاہے کہ ’بھارت کواپنے شمالی اورمغربی محاذوں پر مربوط کارروائی کاخطرہ لاحق ہے‘‘۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق جنرل بپن راوت نے’یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنر شپ فورم‘سے خطاب کرتے ہوئے خبردارکیاکہ ہماری افواج کوفوری بحران سے نمٹنے کیلئے تیاررہناہوگا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے چین کیساتھ جاری سرحدی کشیدگی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ چین کی جارحانہ غلط کارروائیوں کے باوجود بھارت نے ایسی غلط کارروائیوں کوروکنے اورصورتحال پرقابو پانے کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے ہیں ۔جنرل بپن راوت نے کہاکہ ہم اپنی سرحدوں کے پار امن اورسکون کے خواہاں ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ہم کافی وقت سے چیب کے جارحانہ اقدامات کودیکھ رہے ہیں لیکن ہم ان کوسنبھالنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں ،اسی لئے ہماری افواج کبھی توسیع پسندانہ عزائم کی راہ پرگامزن نہیں رہی ہے ،تاہم جنرل راوت نے واضح کیاکہ ہماری افواج ملکی سا لمیت ،سلامتی اورمفادات کی حفاظت کویقینی بنانے کی اہل ہے ۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل راوت نے کہاکہ ہماری تینوں افواج سرحدوں کیساتھ پیداہونے والے خطرات سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے تاہم واضح کیاکہ بھارت کی تینوں مسلح افواج کوکسی بھی فوری نوعیت کے بحران سے نمٹنے کیلئے تیاررہناہوگا،اورمستقبل کیلئے تینوں مسلح افواج کوتیار رہناپڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں