سوپور پولیس کی طرف سے منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری 0

سوپور پولیس کی طرف سے منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری

06 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی

عادل نذیر
سوپور، 08 مئی :سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادہ برآمد کیا ہے۔ننگلی بالا نمبل میں ناکہ چیکنگ کے دوران، 06 منشیات فروش ایک سنٹرو کار میں سوار تھے جس کا رجسٹریشن نمبر DL3CAB-3898 تھا۔ انہیں چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی، پولیس پارٹی نے تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا۔تلاشی کے دوران SPASMOPROXYVON Plus کے 888 کیپسول برآمد ہوئے جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔بعد ازاں گرفتار افراد کی شناخت اس طرح ہوئی:1. محمد ابراہیم صوفی ولدمحمد سلطان ساکنہ علی باغ ہائگام۔2. زبیر احمد بھٹ ولدعبدالرشید بھٹ ساکنہعلی باغ ہائگام۔3. تنویر احمد سمجی @ پنٹو ولدفاروق احمد سمجی ساکنہشیر کالونی سوپور۔4. عمران منظور گورو ولد منظور احمد گورو ساکنہخوشحال کالونی سوپور۔5. ارشد رشید وانی ولدعبدالرشید وانی ساکنہعزت شاہ کالونی سوپور اور6. شبیر احمد بھٹ ولدعلی محمد بھٹ ساکنہ امر گڑھ سوپور۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 42/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ترزو میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔عام لوگوں نے سوپور پولیس کی کوششوں کو سراہا اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس پبلک ریلیشن شپ کی حقیقی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں