101

جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر جاری /مزید 3افراد کی موت ،اموات کی تعداد 104ہوگئی

سرینگر؍یکم ،جولائی؍جموں وکشمیر میں لاعلاج علمگیر وبا ’کورونا وائرس‘ کی قہر ساما نیا ں جاری رہنے کے بیچ بدھ کو مزید3افراد اس مہلک وائرس میں مبتلاء ہوکر زندگی کی جنگ ہار گئے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر104ہوگئی ۔نیوز ایجنسی کے مطابق وادی کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہو کر اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کو تین افراد کی موت رپورٹ ہوئی ۔کووڈ ۔19مریضوں کیلئے مخصوص سی ڈی اسپتال سرینگرمیڈیکل سپر انٹنڈ نٹ ،ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ بتایا ہے کہ اسپتال میں دو مریضوں کی موت ہوئی جن میں ایک کا تعلق سوپور بارہمولہ جبکہ ایک کا تعلق بجبہاڑہ اننت ناگ سے ہے ۔ان کا کہناتھا کہ دونوں کی عمر70سال سے زیادہ تھی جبکہ دونوں مریضوں کو نمونیا اور دیگر امراض کی شکایت تھی ۔ان کا کہناتھا کہ دونوں مریضوں کا24جون کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔معلوم ہوا ہے کہ 72سالہ بجبہاڑہ مریض کی موت گزشتہ شب اسپتال میں ہوئی ۔اس سے قبل50سالہ عید گاہ سرینگر کی موت صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میں ہوتی تھی ۔مذکورہ خاتون کی کورونا رپورٹ 12روز قبل مثبت آئی تھی ۔سکمزصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ خاتون کو19جون کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔مذکورہ خاتون مختلف امراض میں مبتلاء تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ مریضہ کی موت بدھ کی صبح6بجے ہوئی ۔تازہ تین ہلاکتوں کے بعد جموں وکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر104ہوگئی جن میں وادی کشمیر میں92اور جموں میں12اموات ہوئیں ۔وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ25 اموات رپورٹ کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک17 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں 13، شوپیاں میں 12، بڈگام میں7، اننت ناگ میں8، کپوارہ میں5، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر زندگی کی جنگ ہار گیا۔کے این ایس ؍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں