کلائی کی عوام نے محکمہ دیہی ترقی پر غریبوں کو نظر انداز کرنے و رشوت خوری جیسے سنگین الزامات کیے عائد 125

کلائی کی عوام نے محکمہ دیہی ترقی پر غریبوں کو نظر انداز کرنے و رشوت خوری جیسے سنگین الزامات کیے عائد

ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مداخلت کر تحقیقات کرنے و غریبوں کو ترجیح دینے کا کیا مطالبہ

ماجد چوہدری

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کلائی وارڈ نمبر 3 اور 4 کی عوام نے محکمہ دیہی ترقی پر غریبوں کو نظر انداز کرنے اور خاص لوگوں کو فائدہ پہنچانے و رشوت خوری کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔وہاں کے مقامی لوگوں جن میں محمد پرویز ، محمد اکرم ، محمد تاج و محمد شفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو غریبوں کو ایم جی نریگا و دیگر مرکزی اسکیموں کا فائدہ زمینی سطح پر نہیں ملتا ہے کیونکہ وہاں تعینات محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین اپنے خاص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے انکی ڈیمانڈ شیٹوں کو غائب کر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ غریبی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے افراد کو محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے لگاتار نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لیے سرکار کی جانب سے حقیر سی مدد کی جاتی ہے جس میں سے بھی دو سے تین ہزار روپے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین رشوت کو کمیشن کا نام دیکر لیے لیتے ہیں اور اس کے علاوہ جو مرکزی سرکار کی جانب سے پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت مکان بنانے کے لیے جو رقم قسطوں میں دی جاتی ہیں ان میں سے ہر قسط سے پانچ ہزار روپے رشوت کمیشن کا نام دیکر لیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس معاملہ میں متعلقہ بی ڈی او سے رجوع کیا تو اس نے کہا جاو جو کرنا ہے کر لو میرے پاس اسکا کوئی جواب نہیں۔انہوں نے مرکزی سرکار ، جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا و بالخصوص ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ان معاملات میں مداخلت کر اس کی بڑے پیمانے پر جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور رشوت خور ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر باقی ملازمین کو سبق سکھائیں تاکہ وہ مستقبل میں رشوت خوری سے گریز کریں اور مرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر میں زیرو کرپشن اہداف کو حاصل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں