کیف، 27 جون/ یوکرین نے روس کے ساتھ نیوکلیئرسیفٹی سے متعلق اپنے دو معاہدے ختم کر دیے ہیں۔یوکرین کے اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا، “اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ نے روس کے ساتھ جوہری سیکورٹی سے متعلق بعض معاہدوں کو ختم کر دیا ہے۔”پہلا معاہدہ یوکرین کی وزارت برائے ماحولیاتی تحفظ اور نیوکلیئر سیکیورٹی اورجوہری و ریڈیشن سیفٹی کے لئے روس کی فیڈرل نگرانی کے درمیان 19 ستمبر 1996 کو ویانا میں ہواتھا۔ وہیں دوسرامعاہدہ 14 اگست 2002 کو روس میں یوکرین کے اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ اور روس کی وفاقی نگرانی کے درمیان پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کواستعمال کرتے وقت سیفٹی ریگولیشن کے شعبے میں معلومات اور تعاون کے تبادلے پرہواتھا۔
109
