حرمین شریفین میں نماز عید کے لئے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی
سرینگر /30اپریل / این این این// مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی 29شب تکمیل قرآن کے روح پروراجتماع میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں ختم قرآن اوردعا میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے آج شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ نماز عید کی ادائیگی کے لئے اجازت نامے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔سعودی وزات حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نماز عید کے لئے پیشگی اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔عیدالفطر کی نماز کے لئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمرے کی ادائیگی کے لئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
