115

چرار ی پورہ پکھر پورہ میں کورونا مریض کو لانے گئی طبی ٹیم پر پتھرا و ،ایک ملازم زخمی ، ایمبولنس گاڑی تباہ

سرینگر21//جون//چراری پورہ پکھر پورہ میں کورونا وائرس مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کرنے کی خاطر جونہی طبی عملہ گائوں میں نمودار ہوا تو لوگوں نے اُن پر پتھراو کے ساتھ ساتھ ملازمین کی ہڈی پسلی ایک کی جس کے نتیجے میں ایک ملازم کو زخمی حالت میں اسپتال میں بھرتی کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ مشتعل لوگوں نے ایمبولنس کی بھی توڑ پھوڑ کی اور اُس کے شیشے چکنا چور کئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے چراری پورہ پکھر پورہ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد طبی عملہ گائوں پہنچا اور مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کرنے کی خاطر جونہی کارروائی شروع کی تو اس دوران کئی افراد نے طبی ٹیم پر پتھراو کرنے کے ساتھ ساتھ ایمبولنس گاڑی کی توڑ پھوڑ کی۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ متاثرہ مریض کے نزدیکی رشتہ داروں نے طبی عملے پر پتھراو کیا جس وجہ سے کئی ایک کو چوٹ بھی آئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی طبی ملازم کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ نمائندے کے مطابق طبی عملے پر پتھراو کرنے اور ایمبولنس گاڑی کی توڑ پھوڑ کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی عملے پر پتھراو اور کئی ملازمین کی ہڈی پسلی ایک کرنے کی عوامی حلقوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ یو پی آئی نے اس ضمن میں جب پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ چرار پورہ پکھر پورہ علاقے میں کورونا وائر س مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کرنے کی خاطر جونہی طبی ٹیم گائوں میں گئے تو اس دوران اُن پر پتھراو کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی ایک کوچوٹ آئی ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 17/2020زیر دفعات 352/427آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ (یو پی آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں