سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ،والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں/ ڈاکٹر الطاف شاہ
پلوامہ/ تنہا ایاز/ دنیا بھر میں آج یعنی 31 مئی کو انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ آیوش کے معروف ڈاکٹر الطاف شاہ اور ضلع پلوامہ کے نامور شاعر اور قلمکار غلام محمد دلشاد نے تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں والدین پر زور دیا ہے کہ وہ وہ اپنے بچوں پہ کڑی نظر رکھیں اور ان کو سگریٹ، تمباکو نوشی اور منشیات کی لت سے دور رکھیں ۔تفصیلات کے مطابق تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے 31 مئی کو ہر سال تمباکو نوشی کا عالمی دن’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن پر بڑے پیمانے پر سیمنار، ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں تاکہ تمباکو کے مضر اور مہلک اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔
تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے وادی کشمیر کے ہسپتالوں.سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ادھر آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ کے انچارج اور معروف ڈاکٹر الطاف شاہ نے تمباکو نوشی کے عالمی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تمباکو سگریٹ نوشی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے تمباکو نوشی سے منہ گلے پھیپھڑوں خوراک کی نالی گردوں اور جگر وغیرہ کا سرطان ہوسکتا ہے بہت ساری بیماریاں ایسی ہیں جن کے لاحق ہونے کا سب سے بڑا اور اہم کارن تمباکو نوشی ہے۔ ڈاکٹر الطاف شاہ نے مزید بتایا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سگریٹ نوشی سے دور رکھیں۔ ڈاکٹر الطاف شاہ نے کہا کہ سگریٹ تمباکو نوشی ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کو جنم دیتی ہے لہذا میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے صحت کا خیال رکھیں اور سگریٹ تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔اس دوران ضلع پلوامہ کے نامور شاعر اور قلمکار غلام محمد دلشاد نے تمباکو نوشی مخالف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ،،31 مئ کا یہ دن سماج کے تمام ذی ہوش بزرگوں،خاندانوں کے ذمہ داروں، اور اساتذہ صاحبان کو “world No Tabaco day کے موقعہ پر جو کہ عا لمی سطح پر اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی طرف سے ہر سال منایا جارہا ہے ، کو اپنی ذمہ داری نبھانے کا احساس دلاتا ہے کہ وہ تمباکو نوشی کی مضر صحت لت , عادت اور عمل کو اپنی اپنی حثیتوں میں نابود کرنے اور کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔کیوںکہ تمباکو نوشی سے فایدہ کویی نہیں، ہاں جیب اور جسم کا نقصان ضرور ہے ۔ لہذا اس خاص موقعہ پر عادت سے مجبور حضرات کے نام تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے کی مودبانہ اور پر زور گزارش ہے