بچوں کی ابتدائی کلاسز 0

بچوں کی ابتدائی کلاسز

شبیر احمد بٹ

جب ہم زندگی کے کسی شعبے میں کامیابی و ترقی کی بات کرتے ہیں تو اس شعبے کے بنیادی ڈھانچے اور ابتدائی مراحل کا زکر کرنا لازمی بن جاتا ہے ۔تعلیمی شعبے میں بھی معیار اور مساوات کو یقینی بنانے میں یہ چیزیں اپنی اہمیت رکھتی ہیں ۔ جب ابتدائی مرحلے میں بچے کا داخلہ اسکول میں کرایا جاتا ہے تو وہاں پر ماہر اساتذہ کے ساتھ ساتھ اس ڈھانچے کا ہونا لازمی ہے جو بچے کو اسکول میں کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوں . ان نووارد بچوں کو ایک پرجوش اور خوش آئند ماحول مل جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اس اسکولی ماحول میں گھل مل جائے ۔ ایسی سرگرمیوں پر زور دیا جائے جو بچوں کی مختلف صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوں ۔ جیسے ایک دوسرے کی مدد کرنا ،اشتراک کرنا ،دوسرے بچوں کے ساتھ ملنا ، اسکول کے معمولات کی پیروی کرنا ، اور ان کی توجہ کا دورانیہ بڑھانے کے لئے وقت کی ایک سرگرمی پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ ان سرگرمیوں کے زریعے بچے بنیادی خواندگی اور عددی تصورات بھی سیکھیں گے اور ایسی صلاحیتں ان کے اندر پیدا ہو جائیں گی جو ابتدائی پرائمری درجات میں سیکھنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنانے میں کارگر ثابت ہوتی ہیں ،اس تصور کے ساتھ کہ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے اور اس میں لامحدود صلاحیتیں ہوتی ہیں اس لئے بچوں کے لئے سیکھنے کا ایک ایسا محرک ماحول پیدا کرے جو خوشگوار مواقع سے بھرپور ، محفوظ جذباتی تحفظ کو یقینی بنائے اور تمام بچوں کو مدد فراہم کرے ۔
سوامی وویکانند نے کہا ہے ” تعلیم انسان میں پہلے سے موجود کمال کا مظہر ہے ”
اس لئے بچوں کی مجموعی نشوونما ۔ عادات۔اقدار ۔محبت ۔اظہار رائے کی آزادی ۔ کھوج ۔تحقیقات ۔مئسلہ حل کرنے ۔تنقیدی اور زہنی سوچ ۔تخیل ۔ ثقافتی تنوع سیکھنے ۔ خدمت خلق کی اہمیت کو سمجھنا اور زمہ داری کا احساس انھیں مستقبل کے اچھے شہری بننے میں مدد دے گا .
حروف تہجی ، آوازوں ،الفاظ ، رنگوں ، شکلوں اور اعداد کے سیکھنے اور ہم جماعت ساتھیوں اور والدین کے ساتھ تعاون پر مشتمل اور مشقی کتاب پر مشتمل سرگرمیوں کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں