ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد 0

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد

“رحمت “لفظ عنوان پر کئی شعراء اور شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام خیال پنن پنن پروگرام کے تحت رحمت لفظ عنوان پر محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وادی کے کئی نامور شعراء اور شاعرات نے شرکت کرکے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے مہانہ پروگرام خیال پنن پنن شد و مد سے جاری ہے. رواں مہینے کا لفظ رحمت عنوان تھا۔یہ پروگرام سوسائٹی کے آفیشل واٹس ایپ گروپ پر 26 اور 28 مارچ 2024 کو منعقد کیا گیا پہلی نشست کی صدارت شمس سلیم نے کی جبکہ غلام محمد دلشاد نے تحریک شکرانہ ادا کیا۔ دوسری نشست کی صدارت نائب صدر غلام محمد جنگلناری نے کی۔جبکہ ایوان صدارت میں سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد عبدل رحمان فدا اور تنہا ایاز موجود رہے۔تقریب کے آغاز میں غلام محمد دلشاد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔نظامت کے فرائض جہانگیر ایاز ہالی نے انجام دئے۔مشاعرے میں جن شعراء اور شاعرات نے شرکت کی ان میں میر نثار حسین، وسیم علی کاظم، محمد افضل فار قی، شہباز وانی گامی ، ریاض ہاکباری، شاہ اعجاز، محترمہ سمینہ اعجاز، نذیر جان، یوسف دلدار، شریمتی نینسی چیتنا، شاہ وسیم، سرور بلبل، محترمہ تاج النساء ، جناب ناصر منور، محترمہ ریحانہ کوثر، محمد نعیم خان، اکرم صدیقی، عبدالرحمٰن فدا، شمس سلیم، غلام محمد دلشاد اور غلام محمد شامل ہیں۔تقریب کے آخر پر شمس سلیم ,غلام محمد جنگلناری اور عبدالرحمان فدا نے تمام شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں